تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شارجہ کے حکمران نے پریشان حال خاندان کا مسئلہ ایک گھنٹے میں حل کردیا

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے حکمران نے پریشانی میں مبتلا اماراتی فیملی کا مسئلہ ایک گھنٹے میں حل کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ایک ٹی وی پروگرام میں شریک تھے جہاں انہیں خاتون نے کال کرکے پریشانی سے آگاہ کیا، جسے انہوں نے ایک گھنٹے میں حل کردیا۔

عرب خاتون نے شارجہ کے حکمران شیخ‌ سلطان سے کال کرکے کہا کہ ان کے شوہر ابو سیف قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیل میں قید ہیں، ان کو رہا کرنے کے لیے ان کی مدد کی جائے۔

شارجہ کے حکمران نے خاتون کا مسئلہ سننے کے بعد کمانڈر چیف شارجہ پولیس جنرل سیف الزری الشمسی کو فون کیا اور معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

عرب خاتون کی کمپلینٹ پر شارجہ پولیس نے 53 منٹ میں عملدرآمد کردیا اور عرب خاتون کے شوہر کو رہا کردیا گیا۔

کمانڈر چیف شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ مجھے 3 بجکر 07 منٹ پر ڈائریکٹ لائن پر شیخ سلطان کی کال موصول ہوئی اور خاتون کی شوہر کی حراست میں بارے میں بتایا گیا ہم نے فوری عمل کرتے ہوئے ابوسیف کو 4 بجے ان کے گھر روانہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ سلطان کے ابوسیف کی رہائی کے اگلے روز اسی نمبر پر دوبارہ کال کی تو خاتون کے شوہر نے فون اٹھایا، شیخ سلطان نے مذکورہ شخص کو اہل خانہ اور گھر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں مشورے دئیے۔

دوسری جانب شارجہ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے فنانس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور ابو سیف کی جانب سے لیا گیا قرض ادا کرکے معاملے کو حل کردیا۔

Comments

- Advertisement -