تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شارجہ میں شہریوں کی بڑی پریشانی دور ہوگئی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت دے دی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قیام کے 50 برس مکمل ہونے کی خوشی میں شارجہ کے رہائشیوں کو ٹریفک چالان میں پچاس فیصد رعایت دی گئی ہے۔

امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر عجمان کے بعد شارجہ میں بھی ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جرمانے میں رعایت کے علاوہ شہری اپنی ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھڑواسکتے ہیں اور ٹریفک پوائنٹس بھی منسوخ کرواسکتے ہیں۔

شارجہ کے شہری 21 نومبر سے 31 جنوری 2022 تک اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اس نرمی کا اطلاق ان جرمانوں پر ہوگا جو 21 نومبر سے پہلے ہوئے تھے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کے لیے ان کی تیاریاں مکمل ہیں۔ خیال رہے کہ عجمان میں حکام نے 14 نومبر کو جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اپنے اتحاد کی گولڈن جوبلی 2 دسمبر کو منائے گا اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -