ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بیوی نے تفریح کے لیے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سیر و تفریح اور سفر کے لیے گھر سے باہر جانے میں عدم دلچسپی پر تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت کے شعبہ فیملی گائیڈنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضیہ حسن الریسی نے یہ واقعہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران تفصیل سے بیان کیا ہے۔

ڈاکٹر رضیہ نے بتایا کہ خاتون نے فیملی گائیڈنس سروس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے شوہر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں سیر و تفریح یا سفر پر ساتھ لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے البتہ  خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔

شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کیلئے گھر سے باہر جائیں، طلاق سے گریز کریں۔زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔

ڈاکٹر رضیہ نے تسلیم کیا کہ طرز زندگی اور تفریح کے حوالے سے میاں بیوی کے مختلف رجحانات ایک دوسرے کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ ایسے اختلافات ازدواجی رشتے کے خاتمے کا سبب بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر اختلاف کو قانونی یا خاندانی تنازع میں تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے بالخصوص تب جب تعلقات سنگین نوعیت کے نہیں ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں