تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شرجیل اور خالد نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرلیا: چیئرمین پی سی بی

لاہور: شرجیل خان اور خالد لطیف نے بکی سے بات چیت کرنے کا اعتراف کرلیا‘ دونون کھلاڑیوں کے بیان میں فرق ہے‘ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالط لطیف نے جو بیان ریکارڈ کرایا وہ مختلف ہے ‘ شرجیل اور خالدنے بکی سے بات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیرصدارت ہوا‘ اور حکومتی سینیٹرچوہدری تنویر نے چیئرمین پی سی بی سے کئی ایک سوال کیے جن کے جواب شہریارخان نے دیے۔

اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

ان کا کہناتھا کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو علم تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ناصرجمشید نے یوسف نامی شخص کوخالد لطیف،شرجیل،عرفان کویوسف سےملای۔ دونوں لندن سے دبئی ایک ساتھ آئے۔

شہریار خان نے کہامیچ فکسنگ پوری دنیا میں ہوتی ہے ۔بھارت،بنگلا دیش اور سری لنکا میں بھی بکی آجاتے ہیں بکی رشتے داروں یاسابق کھلاڑیوں کے ذریعےرابطہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے اپنے اعترافی بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے دو ڈاٹ بال کھیلیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگروہ مزید کھیلنا چاہتے ہیں تو ادھر ادھر باتیں کرنے کے بجائے مجھ سے براہ راست بات کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں بھی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایک شخص کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پررہا کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -