The news is by your side.

Advertisement

شرجیل نے آفریدی کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا

کراچی کنگز کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان پی ایس ایل میں منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شاہد ‏آفریدی کے برابر آگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کے ساتھ مل کر شرجیل خان نے جہاں ریکارڈ اوپنگ پارٹنرشپ ‏قائم کی وہیں انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

شرجیل خان نے پرُاعتماد آغاز کیا اور اس کے بعد ان کا لاٹھی چارج شروع اور وہ نان اسٹاپ میدان ‏کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلتے رہے۔

ان کی اننگز کی خاص بات شاداب خان کو مارے گئے چھکے تھے۔ انہوں نے مسلسل 4 گیندوں پر ‏‏4 چھکے جڑ کر بولر کے اوسان خطا کر دیے۔

شرجیل خان نے 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، شرجیل نے اننگز میں 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی ‏مدد سے سنچری مکمل کی۔

شرجیل خان بھی پی ایس ایل کے ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ‏شامل ہوگئے ہیں۔

شاہد آفریدی پہلے پلیئر تھے جنہوں نے 2018 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی ‏کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکے لگائے۔

ان کے بعد کیرون پولارڈ نے 2019 میں ملتان سلطانز کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکے لگائے جس ‏کے بعد 2020 میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا ‏تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں