اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

کراچی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 جون 2026): سندھ کے وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک (ای وی) بسوں کی ایک بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ جدید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں مرحلہ وار شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید ترین بنانے کے وژن پر تیزی سے کام کر رہی ہے، اور پیپلز بس سروس کی کامیابی کے بعد اب بیڑے میں ای وی اور ڈبل ڈیکر بسوں کی بڑی تعداد شامل کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے یہ منصوبے کراچی کے مستقبل کی سمت متعین کر رہے ہیں۔ ای وی بسیں ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم لاگت اور آرام دہ سفر فراہم کریں گی، جبکہ ڈبل ڈیکر بسیں شہر کی خوبصورتی اور یہاں کے ٹرانسپورٹ کلچر کو ایک نئی پہچان دیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ یہ قدم محض بسوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک جدید اور ترقی یافتہ کراچی کی جانب سفر کی ایک نئی ابتدا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں