منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

شرجیل خان نے سنچری بنا کر قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سزا یافتہ اوپننگ بیٹسمین شرجیل نے کم بیک کرتے ہوئے کراچی کے کلب میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے کلب میچ میں سنچری بنا کر سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کروالیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 116 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

شرجیل خان اور اعظم خان کے درمیان 114 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اعظم خان سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں، پی سی اے کلب ٹیم نے 20 اوورز میں 271 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو، شرجیل خان اور عمران نذیر گولڈ کیٹگری میں شامل

شرجیل خان کی جانب سے شاندار اننگز کھیلنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے جبکہ شرجیل پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی گولڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سزا یافتہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام سے گزر رہے ہیں، ان کی پی ایس ایل میں شمولیت بحالی پروگرام میں ان کے روئیے سے مشروط ہوگی۔

شرجیل خان پی ایس ایل میں ڈاٹ بالز کھیلنے پر ڈھائی سال کی پابندی کی سزا کاٹ چکے ہیں ان کے ساتھ اوپنر خالد لطیف اور ناصر جمشید بھی 2017 پی ایس ایل میں فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں