شرجیل خان نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، شاندار سنچری

کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں شرجیل خان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ناردرن کے خلاف شرجیل نے سنچری جڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی شاندا ر کارکردگی کا سلسلہ حالیہ سیزن میں جاری ہے۔
شرجیل خان نے ناردرن کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، اوپنر نے 164 گیندوں پر 134 رنز کی اننگز کھیلی۔
CATCH‼
Nauman did the damage, Sharjeel Khan's knock comes to an end on 133!Watch➡️https://t.co/7YHNGTqfpv#SINDHvNOR | #QeA20 | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/H4rXQYFSTz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2020
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں یہ شرجیل خان کی دوسری سنچری ہے ، شرجیل اب تک ایونٹ میں 556 رنز اسکور کرچکے ہیں۔
اس سے قبل اوپنر شرجیل خان نے رواں سیزن میں فرسٹ کلاس کی پہلی سنچری اسکور کی تھی، انہوں نے سدرن پنجاب کے خلاف 126 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Sharjeel Khan batting highlights – 💯❗
Watch➡️https://t.co/7YHNGTqfpv#SINDHvNOR | #QeA20 | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/EwASP7RVmv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2020
شرجیل خان کی اننگز میں تین چھکے اور 16 چوکے شامل تھے، میچ کے تیسرے روز شرجیل کو لیگ اسپنر زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔
شرجیل نے پہلی اننگز میں 5 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں کم بیک کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔