اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

’کسی کی جگہ کمبی نیشن میں آنا آسان نہیں ہوتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حیدرآباد کنگزمین کے بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ کسی کی جگہ کمبی نیشن میں آنا آسان نہیں ہوتا۔

لاہور میں سلطانز کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کے بلے باز شرجیل خان نے کہا کہ کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں موقع ملا تو فائدہ اٹھایا، جہاں موقع ملے گا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔

شرجیل خان کا ٹیم کی مسلسل ہار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو میچز میں ہم بیٹنگ کی وجہ سے ہارے اس مرتبہ بیٹنگ اچھی رہی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

شرجیل کا کہنا تھا کہ مارنس لبوشین کا ایک بڑا نام ہیں اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز نے بھی ہرا دیا

یاد رہے کہ شرجیل نے ملتان سلطانز کے خلاف 26 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر اس کے باوجود ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں