تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’شاداب کے اوور میں ایک ہٹ کے بعد چھکے لگتے چلے گئے‘‘

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کے اوور میں ایک ہٹ کے بعد چھکے لگتے چلے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں جو بھی اچھا کھیل پیش کرے گا اس کا اعتماد بڑھے گا، اس میں کوئی شک نہیں کہ کل کے کھیل کی وجہ سے اعتماد ملا، ہم لوگ ساتھ ہی کھیلتے ہیں ایک دوسرے کی تکنیک سمجھتے ہیں۔

شرجیل خان نے کہا کہ میرا کھیل ہی ایسا ہے کہ شروع میں رک کر کھیلتا ہوں، شروع میں پچ کو سمجھنے کی کوشش کررہا تھا، جیسے ہی میری ایک دو باؤنڈریز لگیں تو ردھم میں آگیا تھا۔

کراچی کنگز نے اوپنر نے کہا کہ شاداب کے اوور میں ایک ہٹ کے بعد چھکے لگتے چلے گئے، میں سمجھتا ہوں ہمیں کم از کم 3 اوور مزید تیز کھیلنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر وسیم اکرم نے اعتماد دیا ہے، وہ سینئر ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

شرجیل خان نے کہا کہ کوچ ہرشل گبز کے ساتھ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے 5 دن مل گئے تھے، گبز نے ٹپس دی ہیں، بیٹنگ سے متعلق ان کا بہت تجربہ ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں کمبی نیشن اچھی بنی جو میچ کے آخر تک اچھی چلی، ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں تمام ٹیم ایک جیسی ہوتی ہیں، جو اچھا کھیلتا ہے وہی فاتح ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی، یونائیٹڈ کے خلاف شرجیل خان نے 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -