وزیر اطلاعات برائے سندھ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔
پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کابینہ نے گل پلازہ آتشزدگی پر غور کے بعد ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جس کے چیئرمین ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی گل پلازہ سازنحے سے متعلق پیش رپورٹ کا جائزہ لے گی، کمیٹی تمام ضروری قانونی اور اصلاحی اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ فاروق ستار کو مقابلے کا شوق ہے تو دونوں اپنے حلقوں سے الیکشن لڑ لیتے ہیں، ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پر آئی ہمارا مینڈیٹ جعلی نہیں، ایم کیو ایم کے بارے میں پہلے بھی مشہور تھا کہ وہ ٹھپہ مافیا ہے۔
یہ پڑھیں: گل پلازہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بناؤ ورنہ کراچی وفاق کے حوالے کرو، فاروق ستار
شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار کی باتیں سنجیدہ نہ لیں، ان کے آپسی بڑے ایشوز چل رہے ہیں، ان کا کوئی دین ایمان نہیں، ایک دن ایک اور دوسرے دن دوسری بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نیک نیتی ہے کہ پنجاب فرانزک لیب سے لوگوں کو گل پلازہ کے لیے بلایا، ایک رپورٹ آئی ہے پتا چل جائے گا کسی کی غفلت تھی، سیاست ہم نے کیسے کرنی ہے یہ ہم طے کریں گے فاروق ستار یا ایم کیو ایم سے ڈکٹیشین نہیں لیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


