ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے کسی بھی بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی ہے، کراچی کے عوام کیلئے ایم کیو ایم ماضی کا ایک ڈراؤنا خواب ہوکر رہ گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہہ ایم کیو ایم اس لئے تنقید کرتی ہے کہ اس پر جوابی تنقید ہو اور سیاسی قد بڑھے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کا مقصد تاجروں کے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا، ظہرانے کا مقصد تاجروں سے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تاجروں نے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا، تاجروں نے شکریہ ادا کیا اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند لاشیں نہیں ملتیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتیں، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں