پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

ای چالان کے بعد شہر میں اب بہتری نظر آ رہی ہے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 نومبر 2025): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ای چالان (فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم) کے نفاذ کے بعد شہر میں اب بہتری نظر آ رہی ہے، ٹریفک قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے لیکن یہ سیاسی جماعتیں ہر چیز پر تنقید کرتی ہیں، بڑے بزنس مینوں نے سندھ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ای چالان کے معاملے پر کچھ لوگ عدالت گئے، عدالتوں کا احترام ہے لیکن سندھ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ سب کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے ورنہ چالان ہوگا، حکومت کسی سے بھی نہیں ڈرتی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات تکلیف دہ ضرور ہوتے ہیں لیکن اس سے انسانی جانیں بچا سکتے ہیں، لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جس کی وجہ سے قیمتی جانیں جاتی ہیں، ون وے پر گاڑی چلانا بہت خطرناک ہوتا ہے اس خلاف ورزی پر تو گاڑیاں بند ہو جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کی بہت سی شکایات جائز ہیں شہر کی بہتری کیلیے بڑے پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے، انفرااسٹرکچر میں بہت جلد بہتری نظر آئے گی، شاہراہ بھٹو پر بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولت مل رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بہت جلد کراچی کے مسائل کو حل کرے گی، کراچی کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں