کراچی(14 مارچ 2026): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے، جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔
Pakistan Customs Karachi confiscated a Sindh Government vehicle on 12 March, claiming it was non-custom paid. Despite being shown all official documents confirming that the vehicle belongs to the Information Department and was purchased through official outlets of Indus Motor… pic.twitter.com/OPKVM0VAM6
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) March 14, 2026
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، گاڑی کو کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔
انہون نے کہا کہ صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کی نااہلی اور رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرکے تحریری معافی مانگے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


