پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 دسمبر 2025): سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی خطے کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔ اسرائیلی جریدے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ہمیں جان سے بھی پیارا ہے، پیپلزپارٹی نے آج تک اداروں کو نشانہ نہیں بنایا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ میڈیا جہاں خامیاں دکھاتا ہے وہاں مثبت خبریں بھی بتایا کرے، جیل میں ایک قیدی ہے جس سے ملاقات کا کہا جا رہا تھا، قیدی کی بہن ملاقات کرکے نکلتی ہیں تو سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیان آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، یہ لوگ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ملک کیخلاف بات کررہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی میڈیا پی ٹی آئی لیڈر شپ کے انٹرویو کو آپ ہی کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو پیپلزپارٹی کیساتھ ہوا تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کی پوری لیڈر شپ قتل ہوگئی، قائد عوام ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، شہید بینظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا۔

آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، سڑکوں پرآگ تھی سندھ بھر میں لوگ سراپا احتجاج تھے۔

اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا محبت کی نشانی ہے، آصف زرداری تو 14سال جیل میں رہے ایک بات نہیں کہی، آپ کو ابھی ڈھائی سال ہوئے اپنے ہی ملک اور اداروں کیخلاف سازشیں کررہے ہو۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آپ پوری قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہو، جب اس شخص کی حکومت جارہی تھی تو قمر باجوہ کی تاحیات تعیناتی کیلئے تیار ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں کیسے آیا تھا کسی کو نہیں پتہ، جس شخص کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہو وہ اداروں کیخلاف بول رہا ہے۔

پیپلز بس سروس والے روٹس پر نجی بسیں بند کروا رہے ہیں: شرجیل میمن

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست تھی، اس ملک کو تاقیامت کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پڑھ لیں انہیں اسرائیل سے فنڈنگ آتی تھی، اسرائیل اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں