اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

’فارم 47 کی پیداوار جماعت کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں آئندہ بھی مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض جماعت کشمیریوں کے حقوق کی علمبردار بننے کی کوشش کر رہی ہے، فارم47 کی پیداوار جماعت کی اپنی تاریخ عوامی مینڈیٹ کی توہین سے بھری پڑی ہے اپنے صوبے کے عوام کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے والی جماعت کو سیاست کا اخلاقی جواز نہیں۔

آزاد کشمیر کے لوگوں کو الیکٹرک بائیک، بلاسود قرضہ دیں گے، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی طرح کشمیری بھائی بھی فارم 47 کی پیداوار جماعت کو مسترد کر دیں گے پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج کیلئے کراچی سمیت سندھ کا رخ کرتے ہیں یہ مت بھولیں، دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار، حقیقی عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے ہماری سیاست کا مرکز اقتدار نہیں بلکہ عوام کا اعتماد اور خدمت ہے عوام ہر انتخاب میں جعلی مینڈیٹ کی سیاست کو مسترد کرتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں