شرجیل انعام میمن آج حیدرآباد میں جلسہ کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

شرجیل انعام میمن آج حیدرآباد میں جلسہ کریں گے

حیدرآباد: پیپلزپارٹی کےرہنما شرجیل میمن آج اپنےحلقہ انتخاب میں جلسہ کریں گےجس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن نے آج سےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کررکھاہے جس کے لیے وہ ٹول پلازہ سے ریلی کی صورت میں جسلہ گاہ پہنچے گے۔

شرجیل میمن کے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں،جسلہ گاہ میں پیپلزپارٹی کےرہنما کے بینرز آویزاں ہیں جس پر خوش آمدید اور پارٹی نعرے لکھے ہوئے ہیں۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں کی جانب سےاسٹیج بنایاگیا ہے جس پر 60 کرسیاں اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں۔


مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کےرہنماشرجیل میمن کی گرفتاری کےبعدرہائی


خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےپیپلز پارٹی کےرہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لےلیاتھاتاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیاگیاتھا۔

بعدازاں پیپلزپارٹی کےرہنمااور سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے20لاکھ روپےکےضمانتی مچلکوں کےعوض ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظورکرلی تھی۔


مزید پڑھیں:شرجیل میمن کی گرفتاری، وفاقی وزیرداخلہ کی انتقامی کارروائی ہے، عاجز دھامرہ


واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےپیپلز پارٹی سندھ کےسیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ کاکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کا ثبوت دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے شرجیل میمن کو گرفتار کروایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں