The news is by your side.

حیدرآباد میں پیپلز بس سروس باقاعدہ کب شروع ہوگی؟ شرجیل میمن نے بتا دیا

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر سے کر دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد کے شہریوں کو پیپلز بس سروس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری دی ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے ٹوئٹ میں حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں پیپلز بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ اس ماہ کے آخر سے ہم حیدرآباد میں بھی پیپلز بس سروس شروع کردیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی توجہ شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کی ٹرائل ڈرائیو کا آغاز کیا گیا۔

ٹرائل کے دوران چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ، ایس ایس پی ٹریفک مختیار سولنگی، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد پرویز احمد قریشی، سندھ ماس ٹرانزٹ کے افسران اور دیگر بھی ٹرائل موجود تھے۔

ٹرائل ٹیم اتھارٹی نے بس ڈپو کا معائنہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ تمام سڑکوں کی مرمت کرواکر انہیں پیپلز بس سروس کے معیار کے مطابق بنانے کے بعد شہریوں کے سفر کو جدید سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں