The news is by your side.

Advertisement

شرجیل میمن کی درخواست قابلِ سماعت نہیں: نیب

کراچی: شرجیل میمن کی درخواست پرنیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیراطلاعات سندھ نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پرنیب نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر کی درخواست ناقابل سماعت اور قانون کے مطابق نہیں ہے، شرجیل میمن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف نیب کراچی میں 5 ارب روپے کی کرپشن پر انکوائری جاری ہے، شرجیل میمن نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم کے دوران اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، شرجیل میمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں