شرجیل، سمیع ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل -
The news is by your side.

Advertisement

شرجیل، سمیع ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل

پاکستان سپرلیگ کے میڈن سنچری میکراسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور فاسٹ بولرمحمد سمیع کو ایشیا ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، ان فٹ رومان رئیس اور بابر اعظم ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تیسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹورنامنٹ کی واحد سنچری بنانے کا کارنامہ پچاس گیندوں پرانجام دے دیا، ان کی دھواں دار اننگز سامنےپشاورزلمی کا خطرناک باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ ناکام ہوگیا۔

محمد سمیع نے کراچی کنگز کے خلاف شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے آٹھ رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کی، جو ایونٹ کی بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔

پی ایس ایل میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے والے شرجیل خان اورمحمد سمیع ایشیا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ ان فٹ بابراعظم اوررومن رئیس آرام کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں