تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شارک کا خاتون سیاحوں پر حملہ، ویڈیو وائرل

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں خاتون سیاحوں پر سفید شارک نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے قریب گواڈالپے جزیرے میں جانے والی خواتین سیاحوں پر سفید شارک حملہ آور ہوگئی، شارک نے حملہ کرکے پورے جنگلے کو ہلا کر رکھ دیا۔

جنگلے میں موجود سیاح شارک کے حملے سے انچوں سے محفوظ رہے، مذکورہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خونخوار شارک جنگلے کو اپنے تیز دانتوں سے توڑنے کی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ وہاں موجود سیاح خوفزدہ ہونے کے بجائے حیران کن طور پر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

جم نامی سیاح کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی گریٹ وائٹ شارک کی تلاش میں تھے اور ایک خصوصی شارک پر مبنی مہم چلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شارک کو گزشتہ سالوں میں گوادلپے جزیرے میں کام کے دوران کئی بار دیکھا تھا اور وہ ہماری پسندیدہ شارک بن گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بڑی وائٹ شارک میں سے ایک ہے، جزیرے کے دورے کے موقع پر آپ کو اس کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سیاح کا کہنا تھا کہ شارک کے حملے میں خواتین کو کسی بھی طرح کا نقصان نہیں پہنچا وہ بالکل محفوظ ہیں، انہوں نے بہادری سے سارے منظر کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ کیں۔

Comments

- Advertisement -