بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

شرمین علی نے پہلی بار طلاق پر لب کشائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پل دو پل‘ میں شرمین علی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ سلمان سعید لیڈ رول میں موجود ہیں۔

اداکارہ کی ایک پیاری سی بیٹی ہے اور ان کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے۔

یہ پڑھیں: شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

شرمین علی گڈ مارننگ پاکستان میں مہمان کے طور پر مدعو ہوئیں۔ شو کے دوران انہوں  نے اپنی طلاق اور اس کے بعد ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈالنے والے خوف کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کے معاملے پر بات کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، علیحدگی کا فیصلہ دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور میں پرامید تھی کہ جو فیصلہ لے رہی ہوں وہ بالکل ٹھیک ہے اس دوران مجھے سپورٹ کرنے کے لیے اردگرد کوئی نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اتنی مضبوط تھی کہ میں اکیلے سب سنبھال لوں گی اور کافی حد تک کیا بھی لیکن میں زندگی میں تنہا ہوگئی اور بعد میں اتنی مضبوط نہیں رہی۔

شرمین علی نے کہا کہ اب میری زندگی میں کوئی دوست یا انسان آجائے تو اس کو کھونے کا ڈر میرے اوپر اتنا حاوی ہوجاتا ہے کہ میں بالکل ڈور میٹ بن جاتی ہوں پھر دوسرا آپ کی عزت کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اب کسی بھی قریبی دوست کو کھونے کی متحل نہیں ہوسکتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں