The news is by your side.

Advertisement

غیرت کے نام پرقتل میں کوئی غیرت نہیں : وزیراعظم نواز

اسلام آباد: اکادمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ کی گئی، تقریب سے وزیراعظم نے بھی خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم ہاؤس میں شرمین عبید چنائے کی دوستری دستاویزی فلم A GIRL IN THE RIVER کی نمائش کی گئی۔

فلم کی نمائش کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کی اس دستاویزی فلم میں نشاندہی کی گئی ہے حکومت ان سے بے خبرنہیں بلکہ ان کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’اسلام میں خواتین کے حقوق کو بہت اہمیت حاصل ہے، غیر ت کے نام پرقتل میں کوئی غیرت نہیں‘‘۔

انہوں نےکہا کہ ’’خواتین پاکستانی معاشرے کا فخر ہیں، حکومت تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیاربنانےپریقین رکھتی ہے‘‘۔

اس موقع پرفلم ساز شرمین عبید چنائے نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ’’اسلام نے عورت کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اورکئی حقوق دئیے، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں