شرمین عبید چنائے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرنے والی پاکستانی خاتون -
The news is by your side.

Advertisement

شرمین عبید چنائے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرنے والی پاکستانی خاتون

ڈیوس : آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

زرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں جاری ورلڈاکنامک فورم میں پہلی بار پاکستانی ہدایتکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے میزبانی کررہی ہے جبکہ خطاب بھی کریں گی۔

ورلڈاکنامک فورم میں وزیراعظم نوازشریف اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شریک ہیں۔

شرمین عبید چنائے کے آفس اسٹاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرمین سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے ایک اجلاس میں خطاب کریں گی، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ آرٹسٹ کمیونٹی اور پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

شرمین ایک ایوارڈز کی تقریب سمیت بھارتی ہدایت کارکرن جوہرکے ساتھ ایک ون آن ون ڈائیلاگ میں بھی حصہ لیا، چار روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں سو ممالک کے پچیس سو نمائندے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی ڈاکو مینٹری فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘ اور’’سیونگ فیس‘‘ کے لیے 2 آسکرایوارڈ جیت چکی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں