جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

شرمین عبید چنائے کا موبائل سینما لانچ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کے شہر یا قصبے میں سینما نہیں ہے تو اداس نہ ہوں کیوں کہ شرمین عبیدچنائے کی کمپنی ایس او سی فلمز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینما کو عوام تک لے کر جائیں گے۔

پاکستان جہاں عوامی سہولیات کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے یہ موبائل سینما اب ان علاقوں تک جائیں گے جہاں سینما عوام کی پہنچ سے دورہے۔

شرمین عبید کا کہنا ہے کہ ’’ ان کی کمپنی گزشتہ کئی سال سے پاکستان مین اپنی فلموں کی نمائش کرتی چلی آرہی ہے اور ہم نے یہ ادراک کیا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں ایسی جگہیں نہ ہونے کے برابر ہیں جہاں عوام کو معیاری تفریح مہیا کی جاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے اس پراجیکٹ کا نام ’دیکھ مگر پیارسے‘ رکھا ہے اوراس کا مقصد عوام کی بڑی تعدادکو فلم‘ سینما اور اینیمیشن سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نئے منصوبے کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں ‘ اور جلد ہی اس سلسلے میں پاکستان کے تمام فلم میکرز سے رابطہ کریں گے اور ان کے کام کو ناظرین تک لے کرجائیں گے۔

شرمین عبید چنائے کے مطابق ’دیکھ مگرپیارسے‘ کا یہ سفر مارچ میں کراچی سے شروع ہوگا اور وہ پاکستان کے تمام صوبوں میں جائیں گے۔فی الحال ہم اس روٹ پر کام کررہے جہاں یہ موبائل سینما جائے گا۔

شرمین عبید چنائے کی ایس اوسی فلمز اور اے آروائی فلمز نے حال ہی میں تین بہادر کا دوسرا پارٹ نمائش کے لیے پیش کیا تھا جسے پہلے پارٹ کی طرح ناظرین بالخصوص بچوں میں بے پناہ پذیرائی ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں