پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کی سیاست کراچی پر شروع ہوکر کراچی پر ختم ہوجاتی ہے، شرمیلا فاروقی

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست کراچی پر شروع ہوکر کراچی پر ختم ہوجاتی ہے۔

پروگرام ’شام رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ایم کیوا یم کسی بھی واقعے پر سیاست کرنے سے پیچھے نہیں ہتتی، گل پلازہ واقعے پر بھی سیاست کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری پر بھی سیاست کی گئی، فائر بریگیڈ کو کس نے روکا سب کو پتا ہے، ایم کیو ایم کراچی پر سیاست نہیں کرے گی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

یہ پڑھیں: ایم کیو ایم نے صدر زرداری سے استعفے کا مطالبہ کردیا

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کوئی بھی کراچی کے اندر ایشو ہو ایم کیو ایم کا منفی کردار ہوتا ہے، ان کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ بہت پرانا ہے، یہ مطالبہ الطاف حسین کے وقت بھی کیا گیا تھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں موجود ہے، کہیں آگ لگ جائے یا کچھ ہوجائے تو صوبہ بنادو یہ کہنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی کراچی پر زیادہ نظر رہتی ہے، وہ وزیر اعلیٰ اور وزرا سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور ان سے کارکردگی کا پوچھتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ بھی کرتے ہیں، دیکھا ہوگا کہ بلاول نے کراچی کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں