تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر اداکارہ نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیے گئے بیانات واپس لیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیپلزپارٹی رہنما کی والدہ سے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں، شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Centre Stage (@centrestage__)

اداکارہ نادیہ خان نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرمیلا کی والدہ میرے سامنے ہی کھڑی تھیں میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی بڑی مداح ہوں چلیں تصویر بناتے ہیں، اس کے بعد میں سب کی ویڈیوز بنا رہی تھی انیسہ فاروقی موجود تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان کو چھوڑ کر دوسری طرف چلی جاتی لیکن مجھے مناسب نہیں لگا کہ میں سب سے بات کررہی ہوں اور انہیں چھوڑ کر چلی جاؤں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو عزت دی اور ان کی تعریف کرکے ان کو خوش کرنے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، انہوں نے والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ جب لوگ بالکل بے حس ہوجاتے ہیں تو پھر وہ کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کو نہیں دیکھتے اور اپنی شہرت کو فروغ دینے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -