پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

’آئینی ترامیم سے متعلق بل سینیٹ میں آج ہی پاس ہوسکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 نومبر 2025): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سے متعلق بل سینیٹ میں آج ہی پاس ہوسکتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نمبرز سے متعلق حکومت کو معلوم ہوگا، پی پی صرف انکی اتحادی ہے، مشترکہ کمیٹی نے آئینی مسودہ پاس کیا ہے جس میں چھوٹی موٹی ترامیم ہوئی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا اور آج ہی پاس ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں،گزشتہ روز ڈنر میں انکے نمائندے بھی شریک تھے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں جب آپ آفس میں نہیں رہتے تو سیاسی نوعیت کے مقدمات بنادیے جاتے ہیں، مخالف حکومت آجائے تو وہ مقدمات بناتی ہے، عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں، سیاسی نوعیت کے کیس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی، گزشتہ ادوار میں سو موٹو لئے جاتے تھے لیکن عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں ان کے معاملات حل ہوں، ان کے بہت سے مسائل ہیں، سینیٹ، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے، بائیکاٹ یا پھر جھگڑا ہی کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں