پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسے ہی ہے جیسے پیرس میں رہنا ہے۔
پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے سوال کیا کہ کراچی میں رہنا ایسے ہی ہے جیسے ۔۔۔۔۔‘
جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کراچی میں رہنا ایسے ہی ہے جیسے پیرس میں رہنا ہے دیکھیں جہاں آپ کا گھر اور ملک ہوتا ہے وہ آپ کی شناخت ہوتی ہے تو آپ کہیں بھی رہیں گے جہاں گھر ہے وہاں جنت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سائٹ ایریا کی سڑک بناتے ہیں لیکن کراچی میں بارش ایسی ہوتی ہیں کہ سڑک دوبارہ خراب ہوجاتی ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میرے شوہر ایکسٹرا اسمارٹ ہیں اور میں سپر اسمارٹ ہوں لیکن زیادہ تر شوہر کی ہی چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑ سکتی ہے لیکن میں ڈراموں کو دیکھنا چھوڑ نہیں سکتی، میرا فیورٹ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ ہے اور آج کل اے آر وائی پر جو ڈرامہ چل رہا ہے وہ ’ڈاکٹر بہو‘ ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ میری پسندیدہ اداکارہ درفشاں سلیم ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے لیے ایک ہی لفظ کہوں گی کہ ایک ختم ہوتی ہی فارغ جماعت ہے، کامران ٹیسوری بھی مناسب تھے نہال ہاشمی زیادہ مناسب ہیں کیونکہ وہ پرانے سیاست دان ہیں۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


