The news is by your side.

Advertisement

شرمیلا ٹیگورکوواہگہ بارڈرپرروک لیا گیا

لاہور: ناموربھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو لاہورلٹریری فیسٹیول میں شرکت کے بعد بھارتی واپسی کے موقع پرسیکیورٹی حکام نےواہگہ بارڈرپر روک لیا۔

تفصیلات کےمطابق شرمیلا ٹیگورکو دستاویزات مکمل نہ ہونے اورپاکستان آمد پرپولیس اسٹیشن رپورٹ نہ کرنے پر پاکستانی حکام نے روکا ہے۔

اس سے قبل لاہورمیں منعقد ہونے والے لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بارپاکستان آئی ہیں‘‘۔

انہوں نے پاکستان آمد کے موقع پرعوام اور فیسٹیول کے منتظمین کی جانب سے انتہائی گرمجوش استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں