اسلام آباد : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا پہلے درجے کا گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے اضافے کے بعد 582 روپے فی لیٹر/کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دوسرے درجے کا گھی اور تیل 540 روپے فی لیٹر/کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
چینی کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی 179 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
ماہرینِ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافے اور سپلائی چین کے دباؤ کے باعث ہوا ہے، جبکہ مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں : ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، مرغی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
شہریوں نے بتایا کہ روزمرہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کردیا ہے۔
دوسری جانب ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جو 500 سے 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جبکہ سرکاری نرخ 368 روپے فی کلو مقرر ہیں۔
ریٹیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ تجارتی راستوں کی بندش اور سپلائی میں کمی کے باعث ہوا ہے، سب سے زیادہ نرخ گلشن اقبال اور برنس روڈ کے علاقوں میں دیکھے گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


