پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

’شرپسند‘ میں شہزاد رضا کی اداکاری نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں شہزاد رضا (چاچا اسحاق) کی اداکاری نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں نعمان اعجاز، نادیہ افگن، شہزاد رضا، حرا مانی، عفان وحید، حریم فاروق ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

شرپسند کے ہدایت کار احسن طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی سارہ سید نے لکھی ہے۔

اب تک اے آر وائی ڈیجیٹل سیریز کی 18 اقساط نشر کر چکا ہے۔ تازہ ترین اقساط میں پی ٹی وی کے سینئر اداکار شہزاد رضا چاچا اسحاق کے طور پر اپنی بے مثال اداکاری کے لیے عوامی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں، جس نے ایک غمگین اور دل شکستہ شخص کے جذبات کو بالکل درست انداز میں پیش کیا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ چاچا اسحاق کینسر میں مبتلا بیوی کے علاج کے لیے رقم جمع نہ کرسکے جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا اور فراست کے فراڈ کی وجہ سے وہ گھر بھی نہ بیچ سکے۔

ایک مداح نے لکھا کہ چاچا کی اداکاری ایک اور سطح پر ہے  ہمارے پاس شاندار سینئر اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’شہزاد رضا کی اداکاری بے مثال ہے، جذبات حقیقی ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے اس سین میں نعمان اعجاز کو بھی زیر کردیا، یہ اسٹیج اداکاری کا تجربہ ہے۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ چاچا کے مناظر نے میری آنکھوں کو اشکبار اور جذباتی کردیا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں