تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سلمان خان کے قتل کا منصوبہ ناکام، گینگ گرفتار

ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے دبنگ خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان چار ماہ کے بعد حال ہی میں قرنطینہ مکمل کر کے اپنی ممبئی کی رہائش گاہ واپس لوٹے انہیں ایک گینگ نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق سلمان خان کی ریکی کرنے کے لیے گینگ کے اراکین نے اداکار کے پڑوس میں گھر خریدا اور تاکہ وہ گلی میں بیٹھ کر اپنا کام مکمل کریں اور پھر موقع ملتے ہی سلمان خان کو قتل کردیں۔

پولیس کے مطابق بشنونی اور سمپت نہرہ نامی جرائم پیشہ افراد نے اس سے قبل بھی سلمان خان کو 2018 میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،  سمپت نہرا دو سال قبل بھی اسی الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اُس نے دو ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کرلی تھیں۔

سنپت نے بتایا کہ وہ سلمان خان کو اُس وقت نشانہ بناتا جب وہ اپنی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے، اس سے پہلے وہ نشانہ تاک کر بیٹھ جاتا اور آتے ہی گولی ماردیتا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان اپنے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

Comments

- Advertisement -