بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

دھوم 4 میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : یش راج فلمز کی فلم ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان کو ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رومانس کی بات ہو اور کنگ خان کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں شاہ رخ خان جو رومانوی فلموں میں اداکاری کے لیے انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں تاہم اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی منفی کرداروں کی فلموں سے بھی کامیابی حاصل کی.

شاہ رخ خان کی ان فلموں میں بازی گر‘ اور ’ڈر‘ شامل ہیں اور اب رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان کو یش راج فلمز کی کامیاب سیریز ’دھوم‘ کے نئے حصے میں ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے.

یادرہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی اس کردار میں نظر آنے کی خبریں تھیں اور کہا جارہا تھا کہ رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے تاہم اب کہانی کچھ اور ہے.

شاہ رخ خان کو اس فلم میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور رنویر سنگھ مثبت کردار میں نظر آئیں گے.

سلمان خان کا اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم میں ولن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مداحوں کے سامنے ان کا کوئی منفی کردار سامنے آئے.

واضح رہے کہ دھوم کے گزشتہ حصوں میں ابھیشیک بچن بھی کام کرتے آرہے ہیں تاہم ’دھوم 4‘ میں وہ نظر نہیں آئیں گے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں