The news is by your side.

Advertisement

ششانک منوہر آئی سی سی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر آئی سی سی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے گورننگ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ششانک منوہر کو آئی سی سی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس سے 2 دن قبل ششانک منوہر بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

آئی سی سی کی صدارت کے لیے الیکشن کے طریقہ کار کے مطابق آئی سی سی کے تمام ڈائریکٹر ایک امیدوار کو نامزد کرتے ہیں۔ اگر اس امیدوار کی 2 یا 2 سے زائد ڈائریکٹرز حمایت کریں تو وہ انتخاب کے لیے اہل ہوتا ہے۔

ششانک منوہر کو تمام ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر نامزد کیا تھا جس کے بعد الیکشن کے نگراں اور آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی نے ان کی کامیابی کا اعلان کردیا۔

ششانک منوہر 2008 سے 2011 تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ جگموہن ڈالمیا کی وفات کے بعد انہیں اکتوبر 2015 میں دوبارہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں