ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا براہ راست دیکھنے کے سابقہ تمام ریکارڈ چکنا چور

اشتہار

حیرت انگیز

جاری ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ براہ راست دیکھنے کے تمام سابقہ ریکارڈ چکنا چور ہوگئے۔

کرکٹ کا میدان کہیں بھی ہو اور ایونٹ کوئی بھی ہو اگر مدمقابل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہوں تو یہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ جوش وجذبے سے بھری ایک جنگ بن جاتی ہے جس کو پاک بھارت ٹاکرے کا نام دیا جاتا ہے اور دنیا بھر کی نظریں اس پر لگ جاتی ہیں۔

بات ہو اگر ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تو اس کی تو شان ہی دیگر تمام میچز سے جدا ہوتی ہے اور یہ میچ آئی سی سی اور دونوں کرکٹ بورڈز کے لیے سونے کی تجوری ثابت ہوتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جو اسٹیڈیم میں تو سوا لاکھ شائقین کرکٹ نے دیکھا لیکن لائیو اسٹریمنگ ناظریں کی تعداد 35 ملین (ساڑھے تین کروڑ) تک پہنچ گئی جس نے سابقہ تمام ریکارڈ کو پس پشت ڈال دیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی پاک بھارت میچ کو 2.8 کروڑ لوگوں نے براہ راست دیکھا تھا۔

ورلڈ کپ کے حالیہ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاس تھا جس کا فائنل میچ 3.2 کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈزنی + ہاٹ اسٹار انڈیا کے پاس تھے جس نے یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ایڈمنز کی جانب سے بھی شائقین کرکٹ نے لائیو میچ دیکھایا گیا تھا جس کے ناظرین کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں