جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

شوکت ترین نے حکومت ٹیم کا حصہ بننے کیلیے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر اقتصادیات شوکت ترین نے حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے شرط کر رکھ دی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ‏کیسزکےفیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ مجھےپہلےبھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی جب تک ‏کیسزکافیصلہ نہیں ہوتاحکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےکیسزپرفیصلےآچکےہیں جن پرنیب اپیلیں دائرکرچکی ہے، نیب اپیلیں ختم ‏ہونےپرمعاشی ٹیم میں شامل ہونےکا سوچ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ماہر اقتصادایات شوکت ترین کو مشیرخزانہ یا معاون خصوصی خزانہ بنائےجانےکا ‏امکان ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب ‏سے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اقتصادی و معاشی امور پر عبور رکھنے والے شوکت ترین کی شمولیت تکنیکی اور عدالتی معاملات ‏کے ساتھ ساتھ معیشت کی باریکیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں