اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کے بعد وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا سے بھی گفتگو منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا سے بھی گفتگو منظرعام پر آگئی۔
جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا آپ نے خط بنا لیا؟ تیمور سلیم جھگڑا نے جواب دیا میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں بنا کر آپ کو بھیجتاہوں۔
شوکت ترین نے کہا خط میں پہلا اور بڑا پوائنٹ ہوگا، سیلاب نے کے پی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پیسہ چاہیے، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے، اس نے بھی یہی کہا ہمیں بہت پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری پیسے چھوڑے گا یا نہیں۔
شوکت ترین نے کہا آپ نے پیسے نہیں چھوڑنے تو اس سے بھی نہیں چھڑوائیں گے، آج یہ خط لکھ کر آئی ایم ایف والی ایشٹرس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ ان کو پتہ چلے یہ جو پیسے ہم سے رکھوا رہے تھے وہ پیسے ہم لیں گے۔
تیمورسلیم جھگڑا نے بتایا میں یہاں پر آئی ایم ایف کے نمبر ٹو کو جانتا ہوں، میں اس سے معلومات لیتا رہا ہوں، مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا،اس سے بھی بات ہوئی تھی، خان صاحب اور محمود خان نےکہا تھا ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔
شوکت ترین نے جواب دیا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ یہ ہم کرلیں گے، اس کے بعد ہم پیر کو سیمینار کریں گے، اس پر پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کرسکتے ہیں پہلے خط بھیج دیں۔
جس پر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے پہلے خط بھیجتے ہیں۔