تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘ملکی معیشت نقصان میں ہے، پاکستان کو مستحکم حکومت چاہئے’

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت نقصان میں ہے،پاکستان کومستحکم حکومت چاہئے،مستحکم حکومت تب ہی ممکن ہے جب شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اور بڑھتی مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑدی، ہمارے دورمیں مہنگائی کی 12.2فیصدتھی جو اب27.3فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ لوگ چار سال رہ گئےتوہمارا اللہ ہی حافظ ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے شہباز حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت جہاں چھوڑی تھی اب دگنی ہوگئی، گزشتہ سال ایکسپورٹس 28فیصد بڑھی تھی اب19فیصد کمی آگئی، عمران حکومت میں آئی ٹی ایکسپورٹس تیزی سےبڑھ رہی تھی اب کمی آگئی۔

تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ ترسیلات زرمیں بھی کمی ہوگئی،دو ہزار اٹھارہ میں ترسیلات زر19ارب ڈالرتھی جوگزشتہ سال31ارب ڈالر ہوگئی، اسی طرح مالیاتی خسارہ 6 ماہ میں 3ہزارارب سےزائد تک پہنچادیاگیا، ملک کا قرض8.9ٹریلین ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بےروزگاری ساڑھے22فیصد سےبڑھ گئی،فیکٹریزبند ہورہی ہیں، ایکسچینج ریٹ 25فیصد کم ہوگیا،ہماری معیشت تباہ ہوگئی ہے ہمیں پھرسےشروع کرناپڑےگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سمجھتےہیں کہ موجودہ حکومت 75فیصدالیکشن ہارچکی، دوست ممالک ہمیں پیسےدینےکوتیارنہیں، ہماری معیشت نقصان میں ہے،پاکستان کومستحکم حکومت چاہئے،مستحکم حکومت تب ہی ممکن ہےجب شفاف الیکشن کرائےجائیں۔

Comments

- Advertisement -