تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مفتی شہاب کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین بنایا جائے، شوکت یوسف زئی

پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام کرنے کا موقع دے کر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئر مین بنایا جائے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اطلاعات شوکت یو سف زئی کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین کے اکثر فیصلے درست ہوتے ہیں ، عیدیں اور رمضان تقسیم ہونے پر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزے اور عید پر قوم تقسیم ہونےکاحل نکلناچاہیے، مفتی شہاب کو موقع دے کر رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی لانی چاہیے ۔ ساتھ ہی ساتھ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو بھی حل کےلیےموقع دیناچاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی منیب الرحمان کواب کو آرام کرنے دیا جائے۔

شوکت یوسف زئی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ چاند دیکھناجن کا کام ہے انھیں ہی دیکھنےدیناچاہیے۔شوکت یوسفزئی اچھےاورحقیقت پسندآدمی ہیں۔

مفتی منیب الرحمن نے یہ بھی کہا کہ شوکت یوسف زئی کے اس کلیے کے تحت پشاور کا بی آرٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دےدیناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پوپلزئی پرکنٹرول نہیں کرسکتےتوحکومت پوپلزئی کےحوالےکردیں۔

یا د رہے کہ رویت ہلال کے معاملے پر وفاقی حکومت کی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی قیادت میں بیٹھنے والی غیر سرکاری اور غیر آئینی رویت ہلال کمیٹی میں ہر سال اختلاف ہوتا ہے جس کے سبب ملک میں کئی سال سے دو رمضان اور دو عیدوں کا سلسلہ چلا آرہا ہے۔

اس حوالے سے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنا منصب سنبھالتے ہی اس قضیے کا سائنٹفک حل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کام اب تکنیکی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے آئندہ پانچ سال کا قمری کلینڈر بھی تیار کروایا ہے جس کے مطابق رواں سال عید الفطر 5 جون کو ہونی ہے۔

مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کل اجلاس منعقد کرے گی جس میں چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مفتی منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلز ئی وزارت سائنس کے تیار کردہ کلینڈر اور موبائل ایپ کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -