منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

لیگی قیادت کو ڈر کے مارے کرونا وائرس ہوگیا، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا نے سربراہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بناکر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول سستا ہوا تو مافیا نے مصنوعی بحران پیدا کردیا، پٹرول کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مسلم لیگ نواز کی قیادت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت کو ڈر کے مارے کرونا وائرس ہوگیا ہے، شہباز شریف اور خاقان عباسی سیلف آئیسولیشن میں ہیں لیکن 15دن بعد ان لوگوں کا مقدر جیل ہے۔

وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاحت کے فروغ کےلیے کام کررہا ہوں کیونکہ سیاحت ایک بڑی انڈسٹری جس کے ذریعے ملک کا سرمایہ بڑھایا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں