ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بچوں کے عالمی دن پر نواز شریف کے بچے اپنے والد سے ملے ہیں: شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آج بچوں کے عالمی دن پر نواز شریف کے بچے اپنے والد سے ملے ہیں، نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک ریلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آج یوم اطفال منایا جا رہا ہے، بچوں کے لیے مختلف امور پر آگہی ناگزیر ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے لیے بہتر قانون سازی کر رہی ہے، لاوراث بچوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اسکولوں میں تشدد کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بچوں پر تشدد روکنے کے لیے جسٹس کمیٹیوں کا قیام جلد ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج بچوں کے عالمی دن پر نواز شریف کے بچے اپنے والد سے ملے ہیں، انہی بچوں نے اپنے والد نواز شریف کو لاوارث چھوڑا تھا۔ نواز شریف جب  باہر جاتے ہیں تو وہ صحتمند ہو جاتے ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔ 7 ارب روپے شریف خاندان کے لیے چٹکی کی مانند ہیں۔ وفاق نے انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو جانے کی اجازت دی۔ حکومت چاہتی تو نواز شریف کے جانے میں رکاوٹ ڈال لیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ این آر او ہمارا مسئلہ نہیں۔ جے یو آئی کا پلان سی بھی ناکام ہوگا۔ وفاق کی سطح پر تبدیلی کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، بعض لوگ دن میں بھی خواب دیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں