The news is by your side.

Advertisement

رن آؤٹ کا معاملہ، سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی کاک کیخلاف بول پڑے

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فخر زمان کے رن آؤٹ کے معاملے پر سابق جنوبی افریقی کپتان کا ڈی کاک کے خلاف بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کے رن آؤٹ کے معاملے پر سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولک نے ڈی کاک کو قصور وار قرار دے دیا۔

شان پولک نے کہا کہ ڈی کاک نے واضح طور پر فخر زمان کی توجہ ہٹائی تھی جس کی وجہ سے وہ کریز پر نہ پہنچ سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میچ ریفری کو اسی وقت معاملے کو نمٹانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ شان پولک ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہیں جس نے قوانین بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کا رن آؤٹ، میچ آفیشلز کا فیصلہ آگیا

یاد رہے کہ دو روز قبل میچ آفیشلز نے کائنٹن ڈی کاک کو کلیئر قرار دے دیا تھا۔

میچ آفیشلز کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کاک نے بیٹسمین کو کوئی دھوکا دینے کی کوشش نہیں کی، ڈی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں