ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق اسپیڈ اسٹار کو بولنگ کوچ مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے سابق اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شان ٹیٹ کی بولنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اس سے قبل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا وہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شین واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں