منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

عید کے چاند سے متعلق عدالت میں انوکھی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں شہری نے شوال کے چاند سے متعلق ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے انوکھی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں۔

شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں، چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔

یہ پڑھیں: عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شہری نے کہا کہ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورت حال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے عالوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا بھی حکم دیا جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں