ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاکستان ویمنز کرکٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ساتھی کھلاڑیوں،کوچنگ ومینجمنٹ اسٹاف کی جانب سے شوال ذوالفقار سے انکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی کپتان کی وائرل تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی، یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی جعلی امیج ہے جس میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پاؤں چھوتے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصویر ہے، امیج کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ 5 اکتوبر کو ورلڈکپ میچ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

کیپشن میں کہا گیا کہ ہار کے بعد پاکستانی کپتان نے بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پیر چھوئے، تاہم غور سے دیکھنے پر تصویر واضح طور پر جعلی نظر آتی ہے۔

ویرات کوہلی کی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے لگیں

تصویر پر واضح طور پر بہت زیادہ لائٹنگ کی گئی ہے جبکہ کناروں پر ان نیچرل ایجز موجود ہیں جو اس کے جعلی اور اے آئی سے بنے ہونے کی چغلی کھاتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں