جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 مارچ 2026): محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 2026 (شوال) کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی، ٹیلی اسکوپ سے دیکھنے کیلیے بھی چاند کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونا ضروری ہے، 12 گھنٹے کا چاند انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے تعطیلات کا اعلان کر دیا

انجم نذیر نے بتایا کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کی توقع ہے اور یکم شوال یعنی عید الفطر ممکنہ طور پر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی، تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 19 مارچ 2026 کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں