ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

عیدالفطر 2026 کب ہوگی؟ سپارکو کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 مارچ 2026): رمضان المبارک آخری عشرے میں داخل ہوچکا ہے اور عیدالفطر کی آمد آمد ہے، سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

اس حوالے سے سپارکو نے شوال کے چاند کے حوالے سے تازہ فلکیاتی معلومات جاری کی ہے، جس کے مطابق شوال 1447ہجری کا چاند 19 مارچ صبح 6 بج کر23 منٹ پرپیدا ہوگا۔

شوال 1447ہجری کا چاند 19 مارچ صبح 6 بج کر23 منٹ پرپیدا ہوگا، 19مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً12گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اورغروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے، 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

سپارکو کے مطابق متوقع طور پر یکم شوال1447ہجری ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی، عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما، متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، عید کب ہوگی؟ فیصلہ 19مارچ کے اجلاس شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں : خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کی پیشگوئی

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں فلکیاتی مراکز نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بدھ 18 مارچ 2026 (29 رمضان المبارک) کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ایک بیان میں سینٹر نے پیشگوئی کی کہ اس دن کویت اور زیادہ تر دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کی وجہ سے فلکیاتی طور پر چاند کا دیکھنا ناممکن ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں