جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف نے شیزا فاطمہ کو کونسا قلمدان دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شیزا فاطمہ خواجہ کو وزیرمملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کردیا گیا تاہم وفاقی وزیر کی تعیناتی تک وزیراعظم آئی ٹی کے انچارج وزیر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ کو آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان دےدیا گیا ، وزیراعظم کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شزہ فاطمہ خواجہ کابطوروزیرمملکت آئی ٹی اینڈٹیلی کمیونیکیشن اطلاق فوری ہوگا تاہم جب تک وفاقی وزیرتعینات نہیں ہوتےوزیراعظم آئی ٹی کےانچارج وزیررہیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نےگزشتہ روزحلف اٹھایا تھا ، وفاقی کابینہ میں 5 وزرا کی بطورغیر منتخب شخصیات تعیناتی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں