منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بجلی کا بل کیسے کم کریں؟ شازیہ منظور کا پاکستانیوں کو انوکھا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کے مہنگے بلوں سے تنگ پاکستانی عوام کو اس سے چھٹکارے کا انوکھا طریقہ بتا دیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شازیہ منظور کا ایک مختصر ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نجی نیوز چینل کے نمائندے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

نمائندے نے جب ان سے بجلی کے بل کے بارے میں پوچھا تو گلوکارہ نے کہا کہ دیکھیں یہ بہت مشکل سوال ہے اور میرا بجلی کا بل زیادہ نہیں آیا۔

شازیہ منظور نے اپنا مشہور زمانہ گانا ’بتیاں بجھائی رکھ دی دیوا بلے ساری رات میرے ہانیا‘ گاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ بل کم آئے تو میرا یہ گانا لگائیں، اس پر عمل کریں، گھر میں دیوا جلائیں اور بتیاں بجھا دیں کیونکہ اور کوئی راستہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں